بآسانی نکاح فارم کی تصدیق

نکاح فارم آن لائن پر کرنا

ہمارے آسان آن لائن فارم کی مدد سے آپ بغیر کسی مشکل اور پچیدگی کے نکاح فارم پر کر سکیں گے۔ ہم اپنے فارم کے ذریعے قدم بہ قدم آپ کی رہنمائی کریں گے۔

نکاح فارم پرنٹ کرنا

نکاح فارمز کو پُر کرنے کے بعد آپ کو صرف انہیں پرنٹ کرنا ہے اور دستخط بمع تاریخ کا اندراج کرنا ہوگا۔

ذاتی طور پر یا ڈاک کے ذریعے

آپ یا تو رشتہ ناطہ کے دفتر میں ذاتی طور پر نکاح کے تمام دستاویزات دے سکتے ہیں اور انہیں تصدیق کروانے کے بعد کچھ ہی دیر میں اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں یا آپ انہیں ڈاک کے ذریعے رشتہ ناطہ آفس بھیج سکتے ہیں اور ہم انہیں تصدیق کر کے آپ کو چند دنوں میں واپس بھیج دیں گے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا جرمنی میں احمدی احباب حکومتی شادی سے قبل اعلان نکاح کرسکتے ہیں ؟

نہیں۔ جرمنی میں سول میرج نکاح کے لیے ایک لازمی شرط ہے۔ البتہ اعلان نکاح پاکستان میں ہوسکتا ہے۔

کونسلنگ کیا ہے؟

کونسلنگ شادی سے پہلے ایک مشاورتی نشست ہے جو مربی صاحب کے ساتھ ہوگی ۔ اس مشاورتی سیشن کا جرمنی میں سول میرج اور پاکستان میں اعلانِ نکاح سے پہلے منعقد ہونا ضروری ہوگا ۔ کونسلنگ نہ ہونے کی صورت میں شعبہ رشتہ ناطہ جرمنی نکاح فارم کی تصدیق نہیں کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

کیا میری عدم موجودگی کے باوجود پاکستان میں میرا نکاح ہو سکتا ہے۔؟

ہاں، آپ نکاح کے لیے ایک وکیل (نمائندہ/قائمقام) مقرر کر سکتے ہیں۔ آپ کا وکیل نکاح کے وقت آپ کی طرف سے ایجاب و قبول ( قبول ہے کہے گا ) کرے گا۔

ولی سے کیا مراد ہے؟

ہر دلہن کا ایک ولی ہوتا ہے۔ شریعت کے مطابق دلہن کا حقیقی والد لڑکی کا جائز ولی ہوتا ہے ۔ جائز ولی اگر نکاح کے موقع پر موجود نہ ہوتو وہ اپنی طرف سے وکیل مقرر کر سکتا ہے. مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

حق مہر کتنا ہونا چاہیے؟

حق مہر چھ سے بارہ ماہ کی آمدنی کے درمیان ہونا چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

Copyright © 2024 — Ahmadiyya Muslim Jamaat Deutschland

Liebe für alle, Hass für keinen